قرآن کریم > الـشـمـس
•
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
قسم ہے سورج کی اور اُس کی پھیلی ہوئی دُھوپ کی
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
اور چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے پیچھے آئے
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا
اور دن کی جب وہ سورج کا جلوہ دِکھادے
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا
اور رات کی جب وہ اُس پر چھا کر اُسے چھپا لے
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا
اور قسم ہے آسمان کی، اور اُس کی جس نے اُسے بنایا
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
اور زمین کی، اور اُس کی جس نے اُسے بچھایا
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا
اور انسانی جان کی، اور اُس کی جس نے اُسے سنوارا
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا
پھر اُس کے دل میں وہ بات بھی ڈال دی جو اُس کیلئے بدکاری کی ہے، اور وہ بھی جو اُس کیلئے پرہیزگاری کی ہے
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا
فلاح اُسے ملے گی جو اس نفس کو پاکیزہ بنائے
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا
اور نامراد وہ ہوگا جو اُس کو (گناہ میں ) دھنسادے