قرآن کریم > الدخان
الدخان
•
إِلاَّ مَن رَّحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
سوائے اُس کے جس پر اﷲ رحم فرمائے۔ یقینا وہ مکمل اقتدار کا مالک بھی ہے، بہت مہربان بھی
•
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاء الْجَحِيمِ
(فرشتوں سے کہا جائے گا :) ’’ اس کو پکڑو، اور گھسیٹ کر دوزخ کے بیچوں بیچ تک لے جاؤ
•
ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ
پھر اس کے سر کے اُوپر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب اُنڈیل دو۔‘‘
•
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ
(کہا جائے گا کہ :) ’’ لے چکھ۔ تو ہی ہے وہ بڑا صاحبِ اِقتدار، بڑا عزت والا !
•
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ
(دوسری طرف) پرہیز گار لوگ یقینا امن و امان والی جگہ میں ہوں گے