قرآن کریم > الدخان
الدخان
•
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ
وہ آمنے سامنے بیٹھے ہوئے سندس اور اِستبرق کا لباس پہنے ہوں گے
•
كَذَلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍعِينٍ
اُن کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا، اورہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کا اُن سے بیاہ کر دیں گے
•
لا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلاَّ الْمَوْتَةَ الأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
جو موت اُن کو پہلے آچکی تھی، اُس کے علاوہ وہاں وہ کسی اور موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، اور اﷲ اُنہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
•
فَضْلاً مِّن رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
یہ سب تمہارے پروردگار کی طرف سے فضل ہوگا۔ (انسان کیلئے) زبردست کامیابی یہی ہے
•
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰــہُ بِلِسَانِکَ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ
غرض (اے پیغمبر !) ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان بنا دیاہے، تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں
•
وَمَا خَلَقْنَاهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لا يَعْلَمُونَ
ہم نے اُنہیں برحق مقصد ہی کیلئے پیدا کیا ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں