قرآن کریم > اللـيـل
•
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى
قسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى
اور دن کی جب اُس کا اُجالا پھیل جائے
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى
اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى
کہ حقیقت میں تم لوگوں کی کوششیں الگ الگ قسم کی ہیں
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى
اب جس کسی نے (اﷲ کے راستے میں مال) دیا، اور تقویٰ اختیار کیا
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى
اور سب سے اچھی بات کو دل سے مانا
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى
تو ہم اُس کو آرام کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرادیں گے
وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى
رہا وہ شخص جس نے بخل سے کام لیا، اور (اﷲ سے) بے نیازی اختیار کی
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى
اور سب سے اچھی بات کو جھٹلایا
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى
تو ہم اُس کو تکلیف کی منزل تک پہنچنے کی تیاری کرادیں گے