May 6, 2024

قرآن کریم > الـتغابن

الـتغابن

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 

سورة التغابن

تمهيدى كلمات

سورة التغابن ايمانى مباحث كے حوالے سے قرآن مجيد كى جامع ترين سورت هے. اس سے پهلے سورة المنافقون ميں نفاق كا بيان تھا. نفاق انسان كے باطن كا منفى پهلو هے، جبكه اس كا مثبت پهلو ايمان هے. مصحف ميں سورة المنافقون كے بعد سورة التغابن كو لا كر گويا تصوير كے دونوں رخ يكجا كر ديے گئے هيں. يهاں ميں تحديث نعمت كے طور پر يه بھى بتانا چاهتا هوں كه سورة الحديد كے بعد دوسرے نمبر پر الله تعالى نے مجھے يه سورت عطا كى هے. اس سورت كا نظم اور اس كے اسرار ورموز الله تعالى كے فضل وكرم سے ميرے ذهن ميں بهت واضح هيں.

اس سورت كے نظم كا مختصر تعارف يه هے كه پهلے ركوع كى ابتدائى سات آيات ميں ايمانياتِ ثلاثه كا ذكر هے، يعنى ايمان بالله اور صفات بارى تعالى، ايمان بالرسالت، اور ايمان بالآخرت يا ايمان بالمعاد. پھر اگلى تين آيات ميں ايمان كى زور دار دعوت دى گئى هے كه يه واقعى حقائق هيں، ان كو قبول كرو، تسليم كرو اور انهيں حرزِ جان بناؤ اور ان پر يقين سے اپنے باطن كو منور كرو. دوسرے ركوع كى پهلى پانچ آيات ميں ايمان كے ثمرات اور ايمان كے نتيجے ميں انسان كے فكر ونظر اور اس كى شخصيت ميں جو تبديلياں رونما هونى چاهئيں ان كا بيان هے. جيسے آم كا درخت اگر صحت مند هو گا تو اس پر آم ضرور لگيں گے. اسى طرح ايمانِ حقيقى كے ظاهرى وباطنى ثمرات بھى ضرور ظاهر هوتے هيں. ايمان كے ثمرات كے بيان كے بعد آخرى تين آيات ميں ايمانِ حقيقى كے تقاضوں كو عملى طور پر پورا كرنے كى نهايت زوردار اور مؤثر ترغيب وتشويق هے، اور ان ميں تقوى، سمع وطاعت اور انفاق في سبيل الله كى اهميت پر بهت زور ديا گيا هے. اس طرح يه سوره مباركه چار حصوں ميں منقسم هے.

UP
X
<>