قرآن کریم > الزمر
الزمر
•
فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَؤُلاء سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ
اور اُنہوں نے جو کمائی کی تھی، اُس کی برائیاں اُنہی پر آپڑیں ، اور اِن (عرب کے) لوگوں میں سے جنہوں نے ظلم کا اِرتکاب کیا ہے، ان کی کمائی بُرائیاں بھی عنقریب ان پر آپڑیں گی، اور یہ (اﷲ کو) عاجز نہیں کر سکتے
•
أَوَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاء وَيَقْدِرُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
اور کیا انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ اﷲ جس کیلئے چاہتا ہے، رزق میں وسعت کر دیتا ہے، اور وہی تنگی بھی کر دیتا ہے؟ یقینا اس میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں
•
قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
کہہ دو کہ : ’’ اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اﷲ سارے کے سارے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے
•
وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لا تُنصَرُونَ
اور تم اپنے پروردگار سے لَو لگاؤ، اور اُس کے فرماں بردار بن جاؤ قبل اس کے کہ تمہارے پاس عذاب آپہنچے، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی
•
وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ العَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لا تَشْعُرُونَ
اور تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس جو بہترین باتیں نازل کی گئی ہیں ، اُن کی پیروی کرو، قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے، اور تمہیں پتہ بھی نہ چلے
•
أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَى علَى مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ
کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی شخص کو یہ کہنا پڑے کہ : ’’ ہائے افسوس میری اس کوتاہی پر جو میں نے اﷲ کے معاملے میں برتی ! اور سچی بات یہ ہے کہ میں تو (اﷲ تعالیٰ کے اَحکام کا) مذاق اُڑانے والوں میں شامل ہوگیا تھا۔‘‘
•
أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَى علَى مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ
کہیں کہنے لگے کوئی جی اے افسوس اس بات پر کہ َمیں کوتاہی کرتا رہا اللہ کی طرف سے اور میں تو ہنستا ہی رہا
•
أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
یا کوئی یہ کہے کہ : ’’ اگر مجھے اﷲ ہدایت دیتا تو میں بھی متقی لوگوں میں شامل ہوتا۔‘‘
•
أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ
یا جب عذاب آنکھوں سے دیکھ لے تو یہ کہے کہ : ’’ کاش مجھے ایک مرتبہ واپس جانے کا موقع مل جائے تو میں نیک لوگوں میں شامل ہوجاؤں !‘‘
•
بَلَى قَدْ جَاءتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
(تجھے ہدایت) کیوں نہیں (دی گئی؟) میری آیتیں تیرے پاس آچکی تھیں ، پھر تو نے اُنہیں جھٹلایا، اور بڑائی کے گھمنڈ میں پڑ گیا، اور کافروں میں شامل رہا