قرآن کریم > الصّافّات
الصّافّات
•
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الأَوَّلِينَ
اوران سے پہلے جو لوگ گذر چکے ہیں ، اُن میں سے اکثر لوگ بھی گمراہ ہوئے
•
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اُن کے درمیان خبردار کرنے والے (پیغمبر) بھیجے تھے
•
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ
اب دیکھ لو کہ جن کو خبردار کیاگیا تھا، اُن کا انجام کیسا ہوا؟
•
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ
اور نوح نے ہمیں پکارا تھا، تو (دیکھ لو کہ) ہم پکار کا کتنا اچھا جواب دینے والے ہیں !
•
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
اور ہم نے اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی
•
سَلامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
(کہ وہ یہ کہا کریں کہ :) ’’ سلام ہو نوح پر دُنیا جہان کے لوگوں میں !‘‘