قرآن کریم > الحجر
الحجر
•
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلاَّ كَانُواْ بِهِ يَسْتَهْزِؤُونَ
اور اُن کے پاس کوئی رسول ایسا نہیں آتا تھا جس کا وہ مذاق نہ اُڑاتے ہوں
•
كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
مجرم لوگوں کے دلوں میں یہ بات ہم اِسی طرح داخل کرتے ہیں
•
لاَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الأَوَّلِينَ
کہ وہ اس پر ایمان نہیں لاتے۔ اور پچھلے لوگوں کا بھی یہی طریقہ چلا آیا ہے
•
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاء فَظَلُّواْ فِيهِ يَعْرُجُونَ
اور اگر (بالفرض) ہم ان کیلئے آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیں ، اور وہ دن کی روشنی میں اُس پر چڑھتے بھی چلے جائیں
•
لَقَالُواْ إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ
تب بھی یہی کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے، بلکہ ہم لوگ جادو کے اثر میں آئے ہوئے ہیں
•
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاء بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ
اور ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے ہیں ، اور اُس کو دیکھنے والوں کیلئے سجاوٹ عطا کی ہے
•
إِلاَّ مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ
البتہ جو کوئی چوری سے کچھ سننے کی کوشش کرے تو ایک روشن شعلہ اُس کا پیچھا کرتا ہے
•
وَالأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے، اور اُس کو جمانے کیلئے اُس میں پہاڑ رکھ دیئے ہیں ، اور اُس میں ہر قسم کی چیزیں توازن کے ساتھ اُگائی ہیں
•
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ
اور اُس میں تمہارے لئے بھی روزی کے سامان پیدا کئے ہیں ، اور اُن (مخلوقات) کیلئے بھی جنہیں تم رزق نہیں دیتے