قرآن کریم > الحجر
الحجر
•
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلاَّ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ
یقین رکھ کہ جو میرے بندے ہیں ، ان پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا، سوائے اُن گمراہ لوگوں کے جو تیرے پیچھے چلیں گے
•
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ
اُس کے سات دروازے ہیں ۔ ہر دروازے (میں داخلے) کیلئے اُن (دوزخیوں کا) ایک ایک گروہ بانٹ دیا گیا ہے
•
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
اور (دوسری طرف) متقی لوگ باغات اور چشموں کے درمیان رہیں گے
•
ادْخُلُوهَا بِسَلاَمٍ آمِنِينَ
(اُن سے کہا جائے گا کہ) ’’ ان (باغات) میں سلامتی کے ساتھ بے خوف ہو کر داخل ہو جاؤ۔‘‘
•
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ
اُن کے سینوں میں جو کچھ رنجش ہوگی، اُسے ہم نکال پھینکیں گے، وہ بھائی بھائی بن کرآمنے سامنے اُونچی نشستوں پر بیٹھے ہوں گے
•
لاَ يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ
وہاں نہ کوئی تھکن اُن کے پاس آئے گی، اور نہ اُن کو وہاں سے نکالا جائے گا
•
نَبِّىءْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
میرے بندوں کو بتادو کہ میں ہی بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہوں